22 مئی، 2022، 9:18 AM

ایرانی صدر کا دورہ مسقط دونوں ملکوں کے درمیان اچھی ہمسائیگی کا مظہر ہے

ایرانی صدر کا دورہ مسقط دونوں ملکوں کے درمیان اچھی ہمسائیگی کا مظہر ہے

عمان کے شاہی محل نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے پیر کے دن مسقط کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اچھی ہمسائیگی اور بہترین تعلقات کا مظہر قرار دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق عمان کے شاہی محل  نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے اس ہفتے مسقط کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اچھی ہمسائیگی اور بہترین تعلقات کا مظہر قرار دیا ہے۔

شاہی محل کے بیان میں مزید کہا گيا ہے کہ ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کے دورہ عمان کے دوران ایران اور عمان کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ بیان کے مطابق ایران ،عمان کا بہترین ہمسایہ اور برادراسلامی ملک ہے۔ عمان کے شاہی محل کے بیان کے مطابق ایرانی صدر رئیسی پیر کے دن عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق آل سعید کی سرکاری دعوت پر مسقط کا دورہ کریں گے اور اس سفر میں وہ عمان کے بادشاہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات ، علاقائي امور اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کریں گے۔ ایرانی صدر اس سفر میں باہمی تعاون کی کئی دستاویزات پر دستخط بھی کریں گے۔

News Code 1910933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha