مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں الجزیرہ ٹی وی کی فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سکیورٹی کونسل نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ فلسطینی علاقہ جنین میں اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں الجزیرہ ٹی وی کی فلسطینی صحافی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ سکیورٹی کونسل نے شیریں ابو عاقلہ ک قتل کی صاف و شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے اپنے بیان میں صحافیوں کی حفاظت پر بھی تاکید کی ہے۔ سلامتی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے۔
آپ کا تبصرہ