مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ ٹی وی چینل کی فلسطینی صحافی شیریں ابو عاقلہ کی شہادت پر تعزیتی پیغام صادر کیا ہے، جس میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کی شہادت پر ان کے اہلخانہ ، ساتھیوں اور فلسطینی سے ہمدردی رکھنے والے ذرائع ابلاغ کو تعزیت پیش کی گئی ہے۔ مہر نیوز ایجنسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شیریں ابو عاقلہ کی شہادت سے ظاہر ہوگیا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کے خلاف جد و جہد فلسطینیوں کا بنیادی اور اصولی حق ہے۔ مہر خبررساں ایجنسی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ الجزیرہ ٹی وی کی صحافی کی شہادت سے فلسطینیوں کی آواز کمزور ہونے کے بجائے مزید مضبوط اور مستحکم ہوگی۔ مہر کے بیان کے مطابق امریکی نیشنلٹی رکھنے والی عیسائي خاتون کی شہادت سے واضح ہوگیا ہے کہ انسانیت کی بقا کے لئےغاصب صہیونی حکومت کے خلاف جد وجہد صرف عربوں اور اسلام تک محدود نہیں بلکہ تمام ادیان کے ماننے والوں کا فریضہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اپنے ایک پیغام میں الجزیرہ ٹی وی چینل کی فلسطینی صحافی شیریں ابوعاقلہ کی شہادت پر تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔
News Code 1910813
آپ کا تبصرہ