راجہ پرویز اشرف پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکرمنتخب

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے اسپیکر قومی اسمبلی بننے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، ان کے مدمقابل کسی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے سبب راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوگئے۔

راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ خورشید شاہ اور نوید قمر تھے، اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کسی اور نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔

ادھر وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے جس میں وفاقی کابینہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ افطار ڈنر میں تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔

News Code 1910514

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =