مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صوبہ البرز کے گورنر مجتبی عبداللہی کا کہنا ہے کہ صدر سید ابراہیم رئيسی کل بروز جمعرات البرز کا دورہ کریں گے۔ صدر ابراہیم رئیسی کا یہ انیسواں صوبائی دورہ ہوگا۔ صدر ابراہیم رئيسی کابینہ کے بعض ارکان کے ہمراہ البرز کا دورہ کریں گے ۔ صدر اس سفر میں صوبے کے ترقیاتی امور کا قریب سے جائزہ لیں گے اورعوام کے مختلف طبقات ، شہداء کے اہلخانہ اور جانبازوں سے ملاقات اور گفتگو کریں گے۔ صدر ابراہیم رئیسی مقامی انتظامیہ کے اجلاس ميں بھی شرکت کریں گے۔
صوبہ البرز کے گورنر کا کہنا ہے کہ صدر سید ابراہیم رئيسی کل بروز جمعرات البرز کا دورہ کریں گے۔
News ID 1910403
آپ کا تبصرہ