پشاور میں شیعہ جامع مسجد میں خودکش حملے میں ملوث تین دہشت گرد ہلاک

پاکستان کے شہر پشاور کے کوچہ رسالدار میں واقع شیعہ مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث تین گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے کوچہ رسالدار میں واقع شیعہ مسجد میں ہونے والے خود کش حملے میں ملوث تین گرد پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق پشاور قصہ خوانی بازار کی شیعہ جامع مسجد میں ہونے والے دھماکے میں ملوث تینوں دہشت گرد آپریشن میں مار دئیے گئے ہیں، جب کہ خودکش حملہ آور کے دو مرکزی ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق کوچہ رسالدار دھماکے میں ملوث نیٹ ورک میں شامل تینوں دہشتگردوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں، دہشت گرد گرد عبدالواجد عرف غازی عثمان،  ڈاکٹر ستنام سنگھ ، امن کمیٹی ممبر، اے ایس آئی امیتاز عالم پر حملوں میں ملوث تھا، اور غازی عثمان کوچہ رسالدار دھماکے میں  براہ راست شامل تھا۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد مظفر شاہ عرف خالد کوچہ رسالدار دھماکے سمیت ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر تھا، پشاور نیٹ ورک میں شامل تیسرے دہشت گرد کی بھی شناخت ہوگئی ہے۔ تینوں دہشت گرد پشاور کوچہ رسالدار دیگر دہشت گردی کی کاروائیوں میں ملوث تھے۔

News Code 1910102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =