20 جنوری، 2022، 2:18 PM

ایرانی صدر کا دورہ روس دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت کا مظہر

ایرانی صدر کا دورہ روس دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کی اہمیت کا مظہر

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین لیونیڈ سلاٹسکی کے ساتھ ملاقات میں کہاہے کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا روس کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور تعلقات کی اہمیت کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان ، ایرانی صدر رئیسی کے ہمراہ ماسکو کے دورے پر ہیں جہاں انھوں  نے روسی ڈوما کی بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے چیئرمین لیونیڈ سلاٹسکی کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا روس کا دورہ دونوں ممالک کے باہمی تعاون اور تعلقات کی اہمیت کا مظہر ہے۔ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، پارلیمانی امور، باہمی تعاون ، علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گفتگو اور تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس ملاقات میں ایران اور روس کے صدور کی ملاقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے صدور نے باہمی تعلقات اور تعاون کو فروغ دینے کا پختہ عزم کررکھا ہے اور دونوں ممالک کے علاقائی اور عالمی سطح پر مشترکہ مفادات ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط اور مستحکم تعاون سے علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

News Code 1909564

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha