مہر خبررسان ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکہ کے زیر اثر ہےجب تک ہم قرضے لیتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی۔ پاکستانی وزیر اعظم کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے اعتراف کیا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکہ کے اثر سے آزاد نہیں ہے، شاید ہی کوئی ملک ہو جس کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد ہو. ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے باہر سے قرضے لینے پڑتے ہیں، جس کی وجہ سے ہمیں اپنی معاشی کمزوری پر سمجھوتہ کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی امریکہ کے زیر اثر ہےجب تک ہم قرضے لیتے رہیں گے ہماری خارجہ پالیسی آزاد نہیں ہوسکتی۔
News Code 1909453
آپ کا تبصرہ