مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی شہر ژیان میں سفری پابندیوں میں سختی کردی گئی ہے۔ چينی شہرژیان میں آج سے غیرضروری گاڑیوں کے سڑکوں پر آنے پر پابندی لگادی گئی ہے اور خلاف ورزی کرنے والے افراد کو 10 دن پولیس کی حراست اور 500 یوآن جرمانے کا سامنا کرنا ہوگا۔ ژیان میں آج سے کورونا ٹیسٹنگ کا نیا مرحلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ یاد رہے کہ ژیان میں لاک ڈاون کا آج پانچواں روز ہے۔
چین میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چینی شہر ژیان میں سفری پابندیوں میں سختی کردی گئی ہے۔
News ID 1909300
آپ کا تبصرہ