27 دسمبر، 2021، 11:31 AM

نیویارک کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثربچوں کی تعداد میں چارگنا اضافہ

نیویارک کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثربچوں کی تعداد میں چارگنا اضافہ

امریکی شہرنیویارک میں کورونا سے متاثربچوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں چارگنا اضافہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی شہرنیویارک میں کورونا سے متاثربچوں کے اسپتال میں داخل ہونے کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نیویارک کے اسپتالوں میں کورونا سے متاثربچوں کی تعداد میں چارگنا اضافہ ہوگیا ہے۔ اسپتال میں داخل بچوں کی بڑی تعداد کو ویکسین نہیں لگی ہے۔

نیویارک کے حکام کے مطابق اسپتالوں میں نیویارک کے قریبی علاقوں سے بھی بچے لائے گئے ہیں۔ نیویارک اورنواحی علاقوں میں اومیکرون ورینٹ بھی تیزی سے پھیل رہا ہے۔

نیویارک کے قائم مقام ہیلتھ کمشنرنے کہا ہے کہ  کورونا سے بچوں کوحقیقی خطرہ لاحق ہے۔ صورتحال کومزید خراب ہونے سے بچانے کے لئے والدین اورحکام کومل کراقدامات اوراحتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہوں گی ۔

News ID 1909286

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha