18 دسمبر، 2021، 1:46 PM

اوآئی سی وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا

اوآئی سی وزراء خارجہ کونسل کا اجلاس کل اسلام آباد میں منعقد ہوگا

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس کل  پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہوگا۔ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 17 ویں غیر معمولی اجلاس میں افغانستان میں انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ممبر ممالک کے نمائندگان کی پاکستان آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ انڈونیشیا کی وزیر خارجہ اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ قرقیزستان کے نائب وزیر خارجہ ، ملائیشیا اور بوسنیا کے وزیر خارجہ، افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے نمائندوں سمیت امریکہ، چین، روس، جرمنی، اٹلی، جاپان اور فرانس کے خصوصی مندوبین کو بھی دعوت دی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی کے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ شہریوں کو ٹریفک کے رش سے بچانے اور مندوبین کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت نے ہفتہ اور پیر (18 اور 20 دسمبر) کو شہر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

News ID 1909189

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha