16 دسمبر، 2021، 2:42 PM

کورونا کا نیا ویرینٹ بھارت کی11 ریاستوں تک پھیل گیا

کورونا کا نیا ویرینٹ بھارت کی11 ریاستوں تک پھیل گیا

بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، کورونا کا نیا ویرینٹ بھارت کی11 ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، کورونا کا نیا ویرینٹ بھارت کی11 ریاستوں تک پھیل گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق بھارت میں اومیکرون ویرینٹ کیسز کی تعداد 73 ہوگئی ہے، بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں اومی کرون ویرینٹ کے سب سے زیادہ 32 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

میڈیا کے مطابق راجستھان میں اومی کرون ویرینٹ کے17، گجرات میں 4، کرناٹکا میں 3 کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس کے علاوہ ریاست کیرالہ میں گزشتہ روز اومی کرون ویرینٹ کے 4 کیسز سامنے آئے تھے جہاں پر تعداد 5 ہوگئی۔

بھارتی ذرائع  کے مطابق تلنگانہ میں 2، مغربی بنگال، آندھرا پردیش، تامل ناڈو، چندی گڑھ میں اومی کرون ویرینٹ کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا اور نئی دہلی میں اب تک نئے ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوچکےہیں۔

News ID 1909169

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha