13 دسمبر، 2021، 11:00 AM

برطانیہ میں نئے کورونا وائرس اومیکرون کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 137 ہوگئی

برطانیہ میں نئے کورونا وائرس اومیکرون کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 137 ہوگئی

برطانیہ میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، اومیکرون کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 137 ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے اومیکرون ویرینٹ کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، اومیکرون کے کیسز کی تعداد 3 ہزار 137 ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق اومیکرون کے پھیلاؤ میں اضافے کے بعد کورونا الرٹ لیول بڑھا کر چار کردیا گیا ہے، کورونا الرٹ لیول چار کا مطلب وبا کا پھیلاؤبہت زیادہ ہے۔ ادھرعالمی ادارہ صحت کے مطابق کورونا کا اومیکرون ویرینٹ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق اومی کرون کورونا ویکسین کی افادیت کو کم کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے، اومیکرون دنیا کے 63 ممالک تک پھیل چکا ہے۔

News ID 1909134

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha