4 دسمبر، 2021، 10:25 AM

امریکہ کی مزید 6 ریاستوں میں کورونا وائرس کی نئي قسم پہنچ گئی

امریکہ کی مزید 6 ریاستوں میں کورونا وائرس کی نئي قسم پہنچ گئی

امریکہ کی مزید 6 ریاستوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی مزید 6 ریاستوں میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے پھیلنے کی تصدیق ہوگئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق نیوجرسی، میری لینڈ، میسوری، نبراسکا، پینسلوانیا اور یوٹاہ میں اومیکرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

امریکی ریاست نبراسکا میں اومیکرون ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کیلی فورنیا، کولوراڈو، ہوائی، منی سوٹا اور نیویارک میں بھی اومیکرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دنیا بھر کے تقریباً 40 ممالک میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

News ID 1909041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha