مہر خبررساں ایجنسی نے شامی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے شام کا دورہ کیا ہے۔ گزشتہ دس سالوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ عہدیدار کا شام کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دمشق کے ہوائی اڈے پر شامی وزیر خارجہ فیصل المقداد نے اپنے اماراتی ہم منصب کا استقبال کیا۔
شام کے صدر بشار الاسد نے 20 اکتوبر کو ابوظبی کے ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا۔ رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کی بحالی اور مضبوطی پر گفتگو کی تھی۔
متحدہ عرب امارات بھی ان عرب ممالک میں شامل ہے جنھوں نے شام میں داعش دہشت گردوں کی بھر پور حمایت کی تھی اور شامی حکومت کو گرانے کے سلسلے میں ہر ممکن کوشش کی۔
آپ کا تبصرہ