9 نومبر، 2021، 12:58 PM

فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ

فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے نتیجے میں فرانسیسی اسکولوں کے بچوں کو کلاس میں ماسک دوبارہ لگانے کی ہدایت کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے نتیجے  میں فرانسیسی اسکولوں کے بچوں کو کلاس میں ماسک دوبارہ لگانے کی ہدایت کردی گئی۔ فرانس کے 101 انتظامی علاقوں میں سے 40 علاقوں کے پرائمری اسکولوں پر پابندی کا اطلاق ہوگا۔  واضح رہے کہ فرانس میں ایک ماہ قبل ہی اسکول کے بچوں کو ماسک نہ پہننے کی اجازت دی گئی تھی۔ ادھرعالمی ادارہ صحت بھی یورپ میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے پر شدید تشویش کا اظہار کرچکا ہے۔

News ID 1908781

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha