مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں آج سے سماجی فاصلے کے سلسلے میں عائد پابندی ختم کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی حکومت نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ کورونا وباء سے قبل کی صفوں کی اصل حالت کو بحال کیا جارہا ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ طواف یا سعی کرنے والوں کے لیے بھی سماجی فاصلے کا اصول ختم تاہم ماسک کی پابندی برقرار رہیگی۔ مسجد الحرام میں صحن مطاف میں سماجی فاصلے کے لیے لگائی گئی علامتیں ہٹا دی گئی ہیں۔
سعودی انتظامیہ نے خانہ کعبہ اور مقام ابراہیم کے گرد لگائے گئے بیریئر بھی ہٹا دیے گئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ