9 اکتوبر، 2021، 2:39 PM

ایران کے معزول سابق صدر کا انتقال ہوگيا

ایران کے معزول سابق صدر کا انتقال ہوگيا

ایران کے معزول سابق صدر ابوالحسن بنی صدر کا پیرس کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایران کے معزول سابق صدر ابوالحسن بنی صدر سے منسوب انسٹاگرام کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ایران کے معزول سابق صدر ابوالحسن بنی صدر کا پیرس کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگيا ہے۔

ایران کے سابق صدر کے فرزند اور ہمسر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بنی صدر کا طویل علالت کے بعد پیرس کے سیلپٹریہ اسپتال میں انتقال ہوگيا ہے۔ بنی صدر کو سن 1360 میں ایرانی پارلیمنٹ نے غداری کی بنا پر معزول کردیا تھا جس کے بعد وہ منافقین کے سرغنہ مسعود رجوی کے ہمراہ فرانس بھاگ گئے اور گذشتہ 40 سال میں ایرانی عوام کے خلاف معاندانہ سرگرمیوں میں مصروف رہے ہیں۔

News ID 1908456

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha