8 اکتوبر، 2021، 1:39 PM

امریکی نائب وزیر خارجہ کی پاکستان کے وزير خارجہ سے ملاقات

امریکی نائب وزیر خارجہ کی پاکستان کے وزير خارجہ سے ملاقات

امریکہ کی نائب وزير خارجہ وینڈی شرمن پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے پاکستان کے وزير خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی نائب وزير خارجہ خارجہ وینڈی آر شرمن پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں اس نے پاکستان کے وزير خارجہ کے ساتھ دو طرفہ اور علاقائی امور کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے وفد کے ہمراہ پاکستانی وزارتِ خارجہ کا دورہ کیا، اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان کے سکریٹری خارجہ سہیل محمود اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران بھی  موجود تھے، اس ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، افغانستان اور علاقائی امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

پاکستان کے وزير خآرجہ نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ افغانستان کی نئی انتظامیہ اب امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ تمام افغان عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، افغان عوام کی نمائندہ اور وسیع البنیاد حکومت، بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے۔ 

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حوالے سے پاکستان اور امریکہ کے نقطہ نظر میں ہم آہنگی موجود ہے، امید کرتے ہیں کہ افغانستان کی نئی انتظامیہ اپ امن اور استحکام کے ساتھ ساتھ تمام افغان عوام کی بہتری کے لیے کام کرے گی، افغان عوام کی نمائندہ اور وسیع البنیاد حکومت، بین الاقوامی برادری کے لیے قابل اعتماد شراکت دار ہو سکتی ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ عالمی برادری کی جانب سے انسانی امداد اور افغان پائیدار معیشت کی تعمیر کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان، معاشی تعاون، علاقائی روابط کے فروغ اور خطے میں قیام امن کیلئے امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد، طویل المیعاد اور پائیدار تعلقات کے قیام کا خواہاں ہے، دونوں  ممالک کے درمیان باقاعدہ اور منظم ڈائیلاگ کا عمل ہمارے دوطرفہ مفاد کے ساتھ ساتھ مشترکہ علاقائی مقاصد کو فروغ دینے کے لیے بہت ضروری ہے۔

News Code 1908443

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha