امریکہ کا پاکستان سے تمام دہشت گردوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا مطالبہ

امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایک بار پھر پاکستان پر تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن نے ایک بار پھر پاکستان پر تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف مضبوط شراکت قائم کرنا چاہتے ہیں تاہم امریکہ چاہتا ہے کہ پاکستان تمام عسکریت پسند اور دہشت گرد گروپوں کے خلاف بلا تفریق دیرپا کارروائی کرے، امریکہ اور پاکستان دونوں دہشت گردی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں لہذا ہم تمام قسم کی عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے خطرات کو ختم کرنے کے لیے تعاون کرنا چاہتے ہیں۔واضح رہے کہ امریکی نائب وزیر خارجہ وینڈی شیرمن 7 اکتوبر کو پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گی۔

News Code 1908375

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 5 =