مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے ممتاز اور معروف عالم دین آیت اللہ حسن زادہ آملی کا کل رات 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔ اطلاعات کے مطابق آیت اللہ حسن زادہ آملی کو کل ریوی بیماری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا کل رات انتقال ہوگیا۔ آیت اللہ حسن زادہ آملی 1929 میں لاریجان آمل کے علاقہ ایرا میں پیدا ہوئے آپ کا اصلی نام حسن بن عبداللہ طبری آملی ہے جبکہ آپ حسن زادہ کے نام سے معروف تھے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم آمل کی جامع مسجد میں حاصل کی, پھر 22 سال کی عمر میں آپ تہران چلے گئے اور پھر قم تشریف لے گئے۔ آپ ادبیات، ریاضیات ، منطق، فلسفہ اور فقہ و اصول میں مہارت رکھتے تھے۔
ایران کے ممتاز اور معروف عالم دین آیت اللہ حسن زادہ آملی کا کل رات 92 برس کی عمر میں انتقال ہوگيا۔
News ID 1908292
آپ کا تبصرہ