مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق کشمیر کے علاقے اودھم پور میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 پائلٹ زخمی ہوگئے، بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی کریش لینڈنگ کی اطلاعات ملنے پر علاقے میں ریسکیو ٹیم روانہ کی گئی جنہوں نے 2 پائلٹس کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا ہے، ممکنہ طور پر علاقے میں دھند کے باعث ہلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹ زخمی ہوگئے ہیں۔
News Code 1908237
آپ کا تبصرہ