مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر مسجد الحرام میں نماز اور عمرہ ادا کرنے والے پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائےگا۔ سعودی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت عمرہ اور مسجد الحرام میں نماز ادا کرنے والوں پر جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیا۔
سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بغیراجازت نامے نماز کے لیے مسجد الحرام میں داخلے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ سعودی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ کورونا ایس او پیز کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے سزا مقرر کی گئی ہے۔
آپ کا تبصرہ