9 ستمبر، 2021، 10:28 AM

بھارت میں دو مسافر کشتیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب گئے

بھارت میں دو مسافر کشتیوں میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب گئے

بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافروں سے بھری دو کشتیوں کا دریائے گنگا میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں مسافروں سے بھری دو کشتیوں کا دریائے گنگا میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ڈوب گئے۔

اطلاعات کے مطابق ضلع مرزا پور میں دریائے گنگا میں مذہبی تقریبات کیلئے آنے والے افراد کی دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں چھ افراد ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے ڈوبنے والوں کی تلاش شروع کردی۔ اب تک تین افراد کو بچایا جاچکا ہے جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔

News ID 1908092

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha