11 اگست، 2021، 10:41 AM

پاکستانی فوج کے سربراہ اور امریکی وزیر دفاع کی ٹیلیفون پر گفتگو

پاکستانی فوج کے سربراہ اور امریکی وزیر دفاع کی ٹیلیفون پر گفتگو

امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

امریکی وزارت دفاع کے ترجمان  ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ اور امریکی وزیر دفاع نے مشترکہ اہداف کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اس گفتگو میں افغانستان کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے بارے میں بھی گفتگو کی۔ امریکہ نے پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے اور مشترکہ مفادات کیلیے تعاون جاری رکھنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

News ID 1907742

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha