پاکستان میں کوروناو ائرس کی چوتھی لہر میں شدت

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 95 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر میں شدت آگئی ہے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا  سے مزید 95 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے57 ہزار 233ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4720 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا سے مزید 95افراد ہلاک ہوگئے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح8.24 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 23 ہزار 797 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 63 ہزار 125 ہو چکی ہے۔

پاکستان  بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 79 ہزار 837 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 275 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 9 لاکھ 59 ہزار 491 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1907687

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 6 =