امریکی شہر نیویارک کی جیل دنیا کی سب سے خطرناک جیل ہے

دنیا کی خطرناک جیلوں میں امریکی شہر نیویارک کے جزیرے ریکرز کی جیل سر فہرست ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا کی خطرناک جیلوں میں امریکی شہر نیویارک کے جزیرے ریکرز کی جیل سر فہرست ہے۔ ان خطرناک ترین جیلوں کی درجہ بندی کے لیے ریڈٹ فورمز، کورا میں بحث و مباحثہ، یوٹیوب پر دستاویزی فلموں اور جیلوں سے متعلق اخبارات میں شائع مضامین کا سہارا لیا گیا ہے۔

اس فہرست میں پہلے نمبر پر امریکی شہر نیویارک کے جزیرے ریکرز پر بنی جیل ہے جبکہ روس کے شہر ویلادی میر کا سینٹرل پریزن ہے۔ 

واضح رہے ان خطرناک ترین جیلوں میں امریکہ کی 6، روس کی 4 چار جیلیں ہیں، جبکہ اس میں 13ویں نمبر پر مشہورِ زمانہ گوانتا نامو بے جیل بھی ہے۔ 

 اس کے علاوہ جارجیا، شمالی کوریا، بھارت، برطانیہ، ترکی، تھائی لینڈ، کینیا، فرانس، روانڈا، ایل سلواڈور، کولمبیا، برازیل، ارجنٹینا، شام اور ونزوئلا کے ممالک کی جیلیں شامل ہیں۔

News Code 1907673

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 2 =