مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں چینی ایتھلیٹس نے اب تک سونے کے 21 تمغے حاصل کئے ہیں اس طرح چین 21 تمغوں کے ساتھ سر فہرست ہے۔ میزبان جاپان 17 طلائی تمغوں کے ساتھ دوسرے امریکی ٹیم 16 میڈلز کے ساتھ تیسرے نمبرپر ہے۔
ایتھلیٹکس میں خواتین کی سو میٹر ریس میں جمیکن ایتھلیٹ ایلائن تھامسن نے نیا اولمپک ریکارڈ بناکر گولڈ میڈل حاصل کیا، انہوں نے مقررہ فاصلہ 10.61 سیکنڈز میں طے کرکے یہ ریکارڈ قائم کیا۔
آپ کا تبصرہ