مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔ پاکستانی وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ اوگرا کی سفارش پر پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 1 روپے 71 پیسے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عام آدمی اور کسان زیادہ متاثر ہوتا ہے اس لیے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کر دی گئی ہے۔
شہباز گل نے ٹوئٹ میں کہا کہ دنیا میں پیٹرول کی اوسط قیمت 1 عشاریہ 19 ڈالر فی لیٹر ہے تاہم پاکستان میں پیٹرول کی قیمت عشاریہ 72 ڈالر فی لیٹر ہے، دنیا میں پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ 47 فیصد ہوا لیکن پاکستان میں 11 فیصد ہوا۔
آپ کا تبصرہ