پاکستان نے افغان فوج کے 5 افسروں سمیت 46 فوجیوں کو پنا دیدی

پاکستان نے افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسروں سمیت 46 فوجیوں کو پناہ دیدی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  پاکستان نے افغان نیشنل آرمی کے پانچ افسروں سمیت 46 فوجیوں کو پناہ دیدی۔ پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اروندو سیکٹرکےپاس تعینات افغان آرمی کےکمانڈر نے پناہ لینےکیلئےپاک فوج سےرابطہ کیا۔ یہ افغان سپاہی پاک افغان بین الاقوامی سرحد پر واقع اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھنےکےقابل نہیں رہے تھے،لہذا ان 5 افسران سمیت 46 افغان فوجیوں کو پاکستان میں پناہ اورمحفوظ راستہ دیا گیا۔ جس کے بعد 46 فوجی چترال ارندو سیکٹر پہنچے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان پہنچنے والے افغان فوجیوں کو خوراک، شیلٹر اور طبی امداد فراہم کی گئی، پاک آرمی نےمعلومات اورضروری کارروائی کیلئےافغان آرمی سے رابطہ کیا ہے، افغان فوجیوں کو قانونی عمل سے گزار کر افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔

News Code 1907524

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =