1 جولائی، 2021، 4:48 PM

چین میں کمیونسٹ پارٹی کے 100سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام

چین میں کمیونسٹ پارٹی کے 100سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام

چین میں کمیونسٹ پارٹی کے 100سال مکمل ہونے پر بیجنگ کے تیانامن اسکوائر پرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شینہوا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کمیونسٹ پارٹی کے 100سال مکمل ہونے پر بیجنگ کے تیانامن اسکوائر پرخصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ چین کی اعلی قیادت تیانامن اسکوائر پر بنے اسٹیج پر پہنچی تو انہیں چینی ائیرفورس نے سلامی پیش کی۔ تقریب میں فوجی دستوں نے بھی پریڈٖ کی، توپوں نے سلامی پیش کی جبکہ تقریب میں 70 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔

تقریب سے خطاب میں چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین کو ڈرانے اور دھمکانے کا وقت چلا گیا،چین شان وشوکت کے ساتھ نئے دور میں داخل ہو رہا ہے۔

News Code 1907198

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha