18 جون، 2021، 7:37 AM

انتخابات کا دن ایرانی عوام کا دن ہے/ آئیے، تشخیص ، انتخاب اور ووٹ دیجئے

انتخابات کا دن ایرانی عوام کا دن ہے/ آئیے، تشخیص ، انتخاب اور ووٹ دیجئے

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے آغاز کے ابتدائی دقائق میں اپنا ووٹ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں موبائل بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈال دیا ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے آغاز کے  ابتدائی دقائق میں اپنا ووٹ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں موبائل بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈال دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ووٹنگ کے آغاز کے  ابتدائی دقائق میں اپنا ووٹ حسینیہ امام خمینی (رہ) میں موبائل بیلٹ بکس نمبر 110 میں ڈال دیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے  تیرہویں صدارتی انتخابات کے علاوہ  شہری اور دیہی کونسلوں کے چھٹے ، خبرگان کونسل اور گیارہویں پارلیمنٹ کے ضمنی انتخابات میں بھی اپنا ووٹ کاسٹ کردیا ہے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب میں فرمایا: آئیے، تشخیص ، انتخاب اور ووٹ دیجئے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنا ووٹ ڈآلنے کے بعد عوام سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: انتخابات کا دن ایرانی عوام کا دن ہے۔ آج عوام اپنا ووٹ استعمال کرکے اپنی مرضی کے مطابق اپنا صدر منتخب کریں گے ۔ آج کا دن عوام سے متعلق ہے۔ عوام کا آج کا فیصلہ آئندہ چند برسوں کے لئے مہم ہوگا، لہذا اسی بنیاد پر عوام کو آج اصلح اور بہترین شخص کا انتخاب کرنا چاہیے ، اپنے ووٹ کا صحیح اور درست استعمال کرنا چاہیے۔ عوام کی بڑے اور وسیع پیمانے پر انتخابات میں شرکت کے نتیجے میں ایران کو عالمی سطح پر سرافرازی اور سربلندی نصیب ہوگی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عوام سے سفارش کی کہ وہ ووٹنگ کی ابتدائی اوقات میں اپنا ووٹ ڈالنے کی کوشش کریں۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اپنے خطاب کے اختتام پر الیکشن کمیشن اور اس سے وابستہ اہلکاروں کا شکریہ ادا کیا۔

News Code 1906984

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha