کینیڈا میں مسجد میں زبردستی داخل ہونے پر دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا

کینیڈا میں اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹومیں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مرد اورخاتون گرفتارکرلیا گيا ہے۔

مہر خبرررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں اسلامک انسٹیٹیوٹ آف ٹورنٹومیں زبردستی داخل ہونے کی کوشش کرنے والے مرد اورخاتون گرفتارکرلیا گيا ہے۔

اطلاعات کے مطابق کینیڈا کی ریاست اونٹاریو کے شہرٹورنٹوکے اسکاربوروایریا میں واقع مسجد میں مرداورخاتون نے زبردستی داخل ہونے کی کوشش کی، دونوں نے مسجد کی انتظامیہ کوخطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں۔

پولیس نے فوری طورپردونوں  افراد  کوگرفتارکرلیا تاہم پولیس نے ملزمان اوران کے ارادے سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کیں۔ واضح رہے کہ اونٹاریو میں رواں ماہ 8 جون کو20 سالہ نوجوان نے چہل قدمی کرتے مسلم خاندان کے 4 افراد کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا ۔

News Code 1906961

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =