ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کی رپورٹنگ اور کوریج 500 غیر ملکی نامہ نگار کریں گے

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے ذرائع ابلاغ کے معاون کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے 226 بین الاقوامی اداروں کے 500 نامہ نگار ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کی کوریج اور رپورٹنگ کریں گے ۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت ثقافت و ارشاد اسلامی کے ذرائع ابلاغ کے معاون محمد خدادادی  کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ کے  226 بین الاقوامی اداروں کے 500 نامہ نگار ایران کے تیرہوں صدارتی انتخابات کی کوریج اور رپورٹنگ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ بعض نامہ نگار تہران پہنچ گئے ہیں جبکہ بعض دیگر کے لئے ویزے جاری کردئے گئے ہیں۔ محمد خدادادی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کا تعلق دنیا کے 39 ممالک سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ نامہ نگآروں کے ایران میں داخلے کے لئے کرونا ٹیسٹ کا منفی ہونا ضروری ہے۔ انھوں نے کہا کہ 336 نامہ نگار تہران میں موجود ہیں جبکہ 160 نامہ نگاروں کے داخلے کے لئے ویزے صادر کردیئے گئے ہیں۔ خدادادی نے کہا کہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کی رپورٹنگ کرنے والے نامہ نگاروں کا تعلق امریکہ، برطانیہ، اٹلی، بحرین، بیلجیئم ، ترکی، ناروے، سوئیس ، فرانس، سویڈن، ڈنمارک، چین، روس، جاپان،جرمنی، آسٹریا، اسپین، آسٹریلیا، ہالینڈ، قطر، جنوبی کوریا، شمالی کوریا، کینیڈا، کولمبیا، کویت، لبنان، پاکستان، نائجیریا، آذربائیجان، افغانستان ، آرمینیا،قرقیزستان، عراق، عمان، امارات، فلسطین، شام اور بعض دیگر ممالک سے ہے۔ انھوں نے کہا کہ نامہ نگاروں کو خصوصی کارڈ جاری کئے جائیں گے۔

News Code 1906955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =