مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے اپنے ایک بیان میں عراق کی قومی فٹبال ٹیم کے مقابلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ ایران کی قومی فٹبال ٹیم فٹبال کے عالمی مقابلوں میں عراق کی فٹبال ٹیم کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ ایرانی فٹبال ٹیم نے فٹبال کے 4 ابتدائي مقابلوں میں چار کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ٹوئيٹر بیان میں ایرانی کھلاڑيوں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور شکریہ ادا کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے عراق کی قومی فٹبال ٹیم کے مقابلے میں ایران کی قومی فٹبال ٹیم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔
News ID 1906954
آپ کا تبصرہ