ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدواروں کے درمیان ٹی وی پر دوسرے مناظرے کا آغاز

اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے میدان میں موجود 7 امیدوار دوسرے ٹی وی مناظرے میں سماجی اور ثقافتی امور کے بارے میں اپنے اپنے پروگرامز اور نظریات پیش کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے میدان میں موجود 7  امیدواروں کے درمیان دوسرے مناظرے کا آئاز ہوگیا ہے یہ مناظرہ مجموعی طور پر تین گھنٹے تک جاری رہےگا ۔ صدارتی امیدوار ٹی وی کے ذریعہ براہ راست نشر ہونے والے دوسرے مناظرے میں سماجی اور ثقافتی امور کے بارے میں اپنے اپنے پروگرامز اور نظریات پیش کریں گے۔ مناظرات کا آغاز مقامی وقت کے مطابق  5 بجے سے ہوچکا ہے۔ ٹی وی مناظرے میں ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات کے امیدوار آیت اللہ رئیسی، محسن رضائی، قاضی زادہ ہاشمی، سعید جلیلی ، مہر علی زادہ، علی رضا زاکانی، عبدالناصر ہمتی حصہ  لے رہے ہیں اور ایران کو درپیش سماجی اور ثقافتی چیلنجوں کے بارے میں اپنے نظریات کا اظہار کریں گے۔ ایرانی عوام ٹی وی پر براہ راست نشر ہونے والے مناظرے کو دیکھ کر اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ واضح رہے کہ ایران کے صدارتی امیدواروں نے ٹی وی کے پہلے مناظرے میں اقتصادی امور کے بارے میں ملک کی  داخلی اور اندرونی توانائیوں اور صلاحیتوں سے استفادہ کرنے کے سلسلے میں اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

News Code 1906851

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 8 =