مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے کاظم غریب آبادی نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹررفائل گروسی تہران پہنچ گئے ہیں۔ تہران میں ایران کی ایٹمی ایجنسی کے معاون بہروز کمالوندی نے اس کا استقبال کیا۔ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ ایرانی حکام کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی میں ایران کے نمائندے نے اپنے ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے ڈائریکٹر تہران پہنچ گئے ہیں۔
News Code 1905359
آپ کا تبصرہ