ایران کا 300 کلو میٹر تک مار کرنے والےاسمارٹ میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ ایران نے 300 کلو میٹر تک مار کرنے والے میڈیم رینج اسمارٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی بری فوج کے سربراہ کیومرث حیدری نے کہا ہے کہ ایران نے 300 کلو میٹر تک مار کرنے والے میڈیم رینج اسمارٹ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ ایرانی بری فورس کے کمانڈر کیومرث حیدری نے مزید کہا کہ اسمارٹ میزائل وطن کے دفاع کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اطلاعات  کے مطابق بریگیڈیئر جنرل کیومرث حیدر نے مزید کہا کہ ہتھیار اسمارٹ، آٹومیٹک کنٹرول اور سرجیکل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی بری فوج جدید ترین ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کی تلاش و کوشش کررہی ہے اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لئے آمادہ ہے۔

News Code 1905274

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 7 =