20 جنوری، 2021، 3:46 PM

پاکستانی حکومت نے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دیدی

پاکستانی حکومت  نے  8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دیدی

پاکستان حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی بحران پر قابو پانے کے لیے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان حکومت کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی بحران پر قابو پانے کے لیے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت میں ای سی سی اجلاس ہوا جس میں ملک میں چینی کی ضرورت اور قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے 8 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے، جس میں سے 5 لاکھ ٹن چینی ٹریڈنگ کارپوریشن جب کہ 3 لاکھ ٹن نجی شوگر ملز درآمد کریں گی۔ نجی شوگر ملز کو 30 جون 2021 تک چینی درآمد کرنا ہوگی تاہم ٹریڈنگ کارپوریشن اس مدت کے بعد بھی چینی درآمد کرسکے گی، درآمدی چینی پر مکمل طور پر سیلز ٹیکس جب کہ خام چینی کی درآمد پر ایک فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

News Code 1904896

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha