صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس ریلیف پیکج پر دستخط کردیئے

امریکی صدر ٹرمپ نے شدید دباؤ کے بعد900 ارب ڈالر کے کورونا وائرس ریلیف پیکج سمیت حکومتی اخراجات کے بل پردستخط کر دیئے ہیں اس سے قبل وہ اس بل پر دستخط کرنے سے انکار کررہے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے شدید دباؤ کے بعد900 ارب ڈالر کے کورونا وائرس ریلیف پیکج سمیت حکومتی اخراجات کے بل پردستخط کر دیئے ہیں اس سے قبل وہ اس بل پر دستخط کرنے سے انکار کررہے تھے۔ امریکی حکام کے مطابق بل پر دستخط کا مقصد لاکھوں امریکیوں کو بے روزگاری کے فوائد کی بحالی اور وفاقی حکومت کو جزوی شٹ ڈاؤن سے بچنا ہے۔ امریکی صدر نے مجموعی طور پر2 اعشاریہ 3 کھرب ڈالر کے بل پر دستخط کرکے اسے قانونی شکل دی ہے۔  اس سے قبل امریکی صدر نے کورونا ریلیف کے 900 ارب ڈالر کے پیکج پر دستخط سے انکار کردیا تھا اور کہا تھا کہ وہ لوگوں کو بڑا ریلیف دینا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بل پر دستخط کیلئے امریکی صدر پر کانگریس کی دونوں جانب سے شدید دباؤ تھا۔

News Code 1904572

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =