8 دسمبر، 2020، 11:15 AM

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 15 لاکھ 50 ہزار263 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 15 لاکھ 50 ہزار263 افراد ہلاک

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 79 لاکھ 38 ہزار 995 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 50 ہزار263 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 79 لاکھ 38 ہزار 995 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 50 ہزار263 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 93 لاکھ 65 ہزار 157 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 130 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 70 لاکھ 23 ہزار 575 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1904277

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha