26 اکتوبر، 2020، 9:46 AM

بیٹی کی شادی میں 50 ملین پاؤنڈ خرچ کرنے والا بھارتی تاجر کا دیوالیہ

بیٹی کی شادی میں 50 ملین پاؤنڈ خرچ کرنے والا بھارتی تاجر کا دیوالیہ

بھارت کے اسٹیل کِنگ کہلانے والے لکشمی مِتل کے بھائی اور لندن کے معروف بھارتی نژاد تاجر پرمود متل دیوالیہ ہوگئے پرمود متل نے اپنی بیٹی کی شادی میں 50 ملین پاؤنڈ خرچ کئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے اسٹیل کِنگ کہلانے والے لکشمی مِتل کے بھائی اور لندن کے معروف بھارتی نژاد تاجر پرمود متل دیوالیہ ہوگئے پرمود متل نے اپنی بیٹی کی شادی میں 50 ملین پاؤنڈ خرچ کئے تھے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق لندن کی ایک عدالت نے پرمود متل کو دیوالیہ قرار دیا ہے جب کہ وہ 130 ملین برطانوی پانڈز کے مقروض بھی ہیں۔

خیال رہے کہ دیوالیہ ہونے والے پرومود متل نے 2013 میں اپنی بیٹی کی شادی میں 50 ملین پاؤنڈ تقریبا ساڑھے تقریبا 8 ارب روپے سے زائد خرچ کیے تھے۔

رپورٹ کے مطابق پرمود متل بھاری قرض میں اس وقت پھنسے جب انہوں نے 14سال قبل ایک بوسنیائی کمپنی کے قرضے کے لیے ضمانت دی تھی تاہم وہ کمپنی 166 ملین ڈالر کا قرض اداکرنے میں ناکام رہی۔

پر مود متل کا دعوی ہے کہ انہوں نے اپنے والد کا 170 ملین پاؤنڈ کا قرض بھی اداکرنا ہے جب کہ ان کے ذمہ ان کی اہلیہ اور بیٹے کا قرض بھی واجب الادا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی کوئی ذاتی آمدنی نہیں ہے جب کہ اہلیہ مالی طور پر خود مختار ہیں، دونوں کا الگ بینک اکانٹ ہے اور انہیں اہلیہ کی آمدنی اور اثاثوں کے بارے میں بھی زیادہ علم نہیں  ہے ۔

رپورٹ کے مطابق پرمود متل کی کل اثاثوں کی مالیت اس وقت صرف ایک لاکھ 10 ہزار پاؤنڈ ہے جب کہ انہیں اپنے قرضوں پر بڑی رقم سود کی مد میں بھی ادا کرنی ہے۔

News ID 1903610

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha