مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ کوہاٹ میں مسلح دہشت گردوں نے ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے ناکبند میں نامعلوم افراد ایک گاڑی پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ سے 4 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ واقعے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل جب کہ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد اپنے قریبی عزیز کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے۔ ابتدائی تفتیش کی روشنی میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، مخالفین نے بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کی۔
آپ کا تبصرہ