پاکستان میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کا  فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کا انکشاف

پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ کے ذریعہ اور عائشہ کے نام سے پاکستان میں فرقہ وارانہ مواد اور کشیدگی پھیلا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے کہا ہے کہ اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ کے ذریعہ اور عائشہ کے نام سے پاکستان میں  فرقہ وارانہ مواد اور کشیدگی  پھیلا رہی ہے۔

 پاکستان کے وفاقی وزیر پیر نورالحق قادری نے کہا کہ کچھ عرصے سے مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز گفتگو ہورہی ہے، یہ سب کچھ پوری منصوبہ بندی سے ہورہا ہے۔ چار عشروں سے پاکستان کو لسانی، مذہبی، مسلکی، علاقائی بنیادوں پر عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ناکام ہو چکی، اب آخری کوشش شیعہ ، سنی ، بریلوی ،دیوبندی اور سلفی کے درمیان فسادات پھیلانے کی سازش ہورہی ہے، اسرائیل میں موساد کی ایک خاتون جعلی اکاؤنٹ سے فرقہ وارانہ مواد پھیلا رہی ہے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور نے اسلامی نظریاتی کونسل کے زیر اہتمام مسالک کے مابین باہمی روابط کے عنوان سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں بیٹھی یہ خاتون عائشہ کا نام استعمال کررہی ہے جو بہت اچھی عربی بولتی ہے، یہ خاتون فرقہ وارانہ مواد سوشل میڈیا پر بھیج دیتی ہے اور پھر آگے شیعہ اور سنی خود سے اسے پھیلاتے ہیں، اس کنونشن کا مقصد اس سازش کے ہاتھوں علما اور عوام الناس کو استعمال ہونے سے بچانا ہے۔

News Code 1902231

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =