18 جولائی، 2020، 10:29 AM

چین اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا فیصلہ دونوں ملکوں کے مفاد میں دانشمندانہ فیصلہ ہے

چین اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا فیصلہ دونوں ملکوں کے مفاد میں دانشمندانہ فیصلہ ہے

ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا فیصلہ دونوں ملکوں کے مفاد میں دانشمندانہ فیصلہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ویانا میں بین الاقوامی اداروں میں ایران کے سفیر کاظم غریب آبادی نے اپنے ٹوئیٹر میں چین اور ایران کے درمیان 25 سالہ معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور ایران کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کا فیصلہ  دونوں ملکوں کے مفاد میں دانشمندانہ فیصلہ ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکہ نے ظالمانہ پابندیوں اور اقتصادی دباؤ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، اس صورتحال کے پیش نظر ایران اور چین کے درمیان اقتصادی تعاون دونوں ممالک کے مفاد میں ہے۔ غریب آبادی نے کہا کہ جو لوگ ایران اور چین کے درمیان اسٹریٹجک تعاون کے خلاف ہیں وہ در حقیقت ایران کی ترقی اور پیشرفت کے خلاف ہیں۔ انھوں نے کہا کہ چين امریکہ کی یکطرفہ پالیسیوں کے خلاف ہے اور چین دنیا کا دوسرا بڑا اقتصادی ملک بھی ہے۔ متعدد بین الاقوامی امور میں چین اور ایران کے نظریہ میں یکسانیت پائی جاتی ہے اور چین حالیہ برسوں میں ایران کے خلاف اقدامات کی مخالفت کرتا رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی قدرتی طور پر چین اور ایران کے درمیان معاہدے کی یقینی طور پر مخالفت کریں گے کیونکہ یہ معاہدہ چین اور ایران دونوں کے مفاد میں ہے اور وہ چین اور ایران کے مفادات کے خلاف ہیں۔

News Code 1901659

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha