6 جون، 2020، 12:21 PM

کینیڈا کے وزیر اعظم نسل پرستی کیخلاف ریلی نکالی گئی ریلی میں پہنچ گئے

کینیڈا کے وزیر اعظم نسل پرستی کیخلاف ریلی نکالی گئی ریلی میں پہنچ گئے

کینیڈا میں نسل پرستی کیخلاف ریلی نکالی گئی جس میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اچانک شرکت کی اور3 مواقع پر گھٹنے ٹیک کر شرکاء کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کینیڈا میں نسل پرستی کیخلاف ریلی نکالی گئی جس میں وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی اچانک شرکت کی اور3 مواقع پر گھٹنے ٹیک کر شرکاء کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ نسل پرستی کیخلاف نکالی گئی ریلی میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، وزیراعظم جسٹن ٹروڈو ریلی میں سیاہ ماسک اور سفید شرٹ پہنے ہوئے تھے۔

جسٹن ٹروڈونے ریلی سے خطاب نہیں کیا، تاہم مظاہرے کے بعد شرکاء جب امریکی سفارتخانے کی جانب بڑھنے لگے تو وزیراعظم ٹروڈو واپس چلے گئے۔

واضح رہے کہ امریکہ میں پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے کی یاد میں ٹورنٹو سمیت کینیڈا کے مختلف شہروں میں مظاہرے کیے گئے۔

News Code 1900721

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha