سعودی عرب موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے

سعودی عرب کے مختلف شہروں طائف، نجران اور جازان میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے واس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں طائف، نجران اور جازان میں موسلادھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔

سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع کے مطابق سعودی عرب کے شہر الباحہ میں بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس کے سبب ایک شہری ہلاک ہوگیا۔

محکمہ شہری دفاع کا کہنا ہے کہ تبوک میں گرد آلود ہوائیں چلیں جبکہ تیما اور حائل کمشنریز میں تیز آندھی سے حد نگاہ کم ہوگئی۔

غیر ملکیذرائع کے مطابق جیزان، ابوعریش سمیت 15 کمشنریز، کھلے مقامات اور شاہراہوں پر گرد آلود ہواؤں نے نظام زندگی معطل کردیا ہے۔

News Code 1900719

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 1 =