دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ 44 ہزار 842 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 147 ہو گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 68 لاکھ 44 ہزار 842 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 3 لاکھ 98 ہزار 147 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 30 لاکھ 97 ہزار 690 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 53 ہزار 617 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 33 لاکھ 49 ہزار 5 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔

 کوروناو ائرس نے دنیا بھر میں اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 11 ہزار 390 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 19 لاکھ 65 ہزار 708 ہو چکی ہے۔

News Code 1900718

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 8 =