مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کے لندن آنے تک علاج کرانے سے انکار کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ کارنری انٹروینیشن کا آپریشن نواز شریف کی خواہش کے مطابق مؤخر کردیا گیا ہے، نواز شریف کی خواہش تھی کہ ان کے آپریشن کے وقت مریم نواز ان کے ہمراہ ہوں، گزشتہ جمعرات کو کارنری انٹروینیشن کا آپریشن ہونا تھا۔سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے مطابق روبیڈیم کارڈیک پیٹ اسکین کی رپورٹ میں نواز شریف کو دل کی شدید بیماریوں کی نشاندہی ہوئی تھی جب کہ بند شریانوں کی بندش ختم کرنے کے لیے ان کی کارڈیک کیتھیٹائزیشن کی جانی تھی۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کے لندن آنے تک علاج کرانے سے انکار کردیا ہے۔
News ID 1897605
آپ کا تبصرہ