اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں حوزہ علمیہ امام حسین (ع) پر بھارتی پولیس کا وحشیانہ حملہ

ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں حوزہ علمیہ امام حسین (ع) پر بھارتی پولیس نے وحشیانہ اور مجرمانہ حملہ کرکے کئی درجن طلباء کولہو لہان ، زخمی اور گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سوشل میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان بھر میں شہریت سے متعلق بھارتی حکومت کے ظالمانہ قانون این آر سی اور سی اے اے  کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیوں کا سلسلہ جاری ہے پر امن ریلیوں پر پولیس اور آر ایس ایس کے مشترکہ حملوں ميں اب تک 14 افراد شہید ، سیکڑوں زخمی اور ہزاروں افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، لیکن بھارت کی حکومت کی بربریت اور جارحیت کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ حکومت مخالف مظاہروں میں ہندوستان کے تمام مذاہب کے افراد شریک ہیں ،ایسا ہی ایک مظاہرہ ضلع مظفر نگر کے حوزہ علمیہ امام حسین (ع) کے اندر کیا گیا یہ مظاہرہ بالکل پر امن تھا ۔ جس پر پولیس اور آر ایس ایس کے دہشت گردوں نے وحشیانہ حملہ کردیا اس حملے میں حوزہ علمیہ کے مدیر اور 17 طالب علم بری طرح زخمی ہوگئے۔ پولیس اور آر ایس ایس کے غنڈوں نے حوزہ علمیہ امام حسین (ع) کے مدیر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا اسد رضا پر بھی بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ بری طرح زخمی ہوئے ہیں پولیس نے کئی گھنٹوں تک انھیں گرفتار رکھنے کے بعد آزاد کردیا ہے لیکن ان کے حوزہ علمیہ کے 17 طالب علم اب بھی پولیس کی حراست میں ہیں جنھیں پولس نے وحشیانہ اور مجرمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہندوستان کے بنیاد آئین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنی من مانی کے قوانین منظور کرکے ہندوستان کی سرزمین کو مسلمانوں پر تنگ کرنے کی ناکام کوشش کی ہے جسے ناکام بنانے کے لئے ہندستانی عوام سڑکوں پر نکل آئے ہیں ۔ مودی اور امیت شاہ مسلمانوں کے خلاف  اپنے قدیمی نعروں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ لیکن ہندوستان کے تمام ادیان مودی اور امیت شاہ کی گھناؤنی سازشوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوگئے ہیں اور اس سلسلے میں ہندو ،مسلم ، سکھ ،عیسائی اور دیگر ادیان کے لوگ ایک پیج پر جمع ہوگئے ہیں۔ ہم ہندوستان کے باشعوراور بابصیرت  تمام شہریوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔

News Code 1896359

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 4 =